بینظیر بھٹو کی برسی، پیپلزپارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس، پروگرام کاشیڈول فائنل

  بینظیر بھٹو کی برسی، پیپلزپارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس، پروگرام کاشیڈول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روہیلانوالی(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے خواہش پر محترمہ شہید کی جائے شہادت پر منانے جا رہی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹریز کا اجلاس (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

نفیسہ شاہ ایم این اے و سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں کشمیر۔ گلگت بلتستان۔ کے پی کے۔ سندھ۔ سنٹرل پنجاب۔ ساوتھ پنجاب۔ اور بلوچستان کے سیکریٹری انفارمیشن نے شرکت کی۔ سنٹرل پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظورنے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شہید کی جائے شہادت پر ہونے والے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اس سلسلے میں تمام صوبوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان میں پارٹی کنونشن ہوں گے۔ اس سلسلے میں 17 دسمبر بروز منگل 11 بجے دن بلاول ہاؤس ملتان زیر صدارت جناب مخدوم سید احمد محمود صاحب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ساوتھ پنجاب ہو گا۔ جسمیں تمام ایم این اییز اور ٹکٹ ہولڈرز۔ ڈویڑنل صدر و سیکریٹری۔ انفارمیشن سیکرٹری ضلعی صدر وسیکریٹری۔ انفرمیش سیکریٹری شرکت کریں گے۔ اجلاس میں 27 دسمبر کو بینظیر شہید کی برسی میں ساوتھ پنجاب سے زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس