لاہور واقعہ، گرفتاریوں پرملتان میں وکلاء کی ہڑتال

لاہور واقعہ، گرفتاریوں پرملتان میں وکلاء کی ہڑتال

  



ملتان (خبر نگار خصو صی)لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازعہ کے معاملے پر وکلاء کی گرفتاریوں پر صوبہ بھر کی طرح ملتان میں بھی ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے بھی مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی اور دور دراز سے آئے سائلین کو ایک بار پھر شدید پریشانی کا سامنا رہا ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وکلاء کی گرفتاریوں اور ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر وکلاء ہڑتال پر ہیں۔جس پر ڈسٹرکٹ بار ملتان نے مکمل ہڑتال کی ہے اور وکلاء ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث دور دراز سے آئے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر