3افراد قتل، مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کاحکم

  3افراد قتل، مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصو صی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بیوی اور بیٹی سمیت تین افراد کو غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

مظفرآباد کے مطابق گرفتار ملزم غلام یاسین کے خلاف شہری محمد ریاض نے 4 دسمبر کو تین افراد کو قتل کرنے کا الزام کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا،مقدمہ مذکورہ ملزم کے خلاف نامزد جبکہ 2 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی شمشاد کو رشتہ دار غلام مرتضیٰ سے تعلقات کے شبہ میں کلہاڑیوں کے وار کرکے جبکہ 10 ماہ کی بیٹی کرن کو بھی قتل کیا تھا جس سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔
حکم