مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری، طاہریوسف

مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری، طاہریوسف

  



رحیم یار خان(بیورو رپور)سیکرٹری آثار قدیمہ و لائبریری طاہر یوسف نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول کے حوالہ سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی، اشیاء خورونوش میں ملاوٹ کی روک تھام کے خلاف مہم شروع کئے ہوئے ہے جس کی مانیٹرنگ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

سمیت اعلیٰ انتظامی افسران کو ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) محمد طیب خان، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع ہذا کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اجلاس میں شریک تھے۔طاہر یوسف نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مصنوئی مہنگائی پر قابو پانے اور اشیائضروریہ کی قیمتوں، طلب ورسد کی موثر نگرانی کیلئے مربوط حکمت عملی تیارکرکے فوری عملدرآمد یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کو قابومیں کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑی مارکیٹوں اور تاجروں کی کڑی مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے کہاکہ آٹا808روپے 20کلوگرام بیگ مارکیٹ میں دستیاب ہونا چاہیے اس ضمن میں فلور ملز اور مارکیٹ کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے محکمہ فوڈ کو ہدایت کی کہ وہ افسران آٹا کی کوالٹی کو چیک کریں جبکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ فلور ملز مالکان پوری تعداد میں آٹا پسائی کرکے مارکیٹ کو فراہم کریں اس کے لئے فلور ملز کا کوٹہ اور بجلی میٹر کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔انہوں نے ضلع بھر میں موجود کولڈ سٹوریج کی تعداد اور وہاں موجود سامان کا ڈیٹا بھی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹر ول مجسٹریٹس ایک ٹیم بن کر کام کریں حکومتی اقدامات اور آپ کی محنت کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہیے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی روزانہ مانیٹر کی جا رہی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ہدایات ہیں کہ وہ تسلسل کے ساتھ مارکیٹس کا وزٹ کریں۔ضلع کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز پر حکومتی ہدایات کے مطابق ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں ہیں جس کی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کی سبز ی و فروٹ منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم فنکشنل ہیں جہاں پرکسان مقامی سطح پر کاشت کی جانے والی سبزی و پھل بغیر کسی سرکاری فیس اور ایجنٹ کے کمیشن فروخت کر تے ہیں۔

طاہریوسف

مزید : ملتان صفحہ آخر