ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان قتل، مختلف واقعات میں خاتون سمیت4افراد جاں بحق

  ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان قتل، مختلف واقعات میں خاتون سمیت4افراد جاں بحق

  



ملتان، ڈیرہ، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، رحیم یارخان (وقائع نگار، سٹی رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں 35 سالہ خاتون کی درخت سے جھولتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔مقامی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر کے سرد خانے میں منتقل کردیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بظاہر خودکشی کا کیس ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔ چاہ غوث والہ میں گزشتہ روز (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

پولیس کو اطلاع ملی کہ خاتون نے گلے میں پھندہ ڈال کرخودکشی کرلی ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی نعش درخت سے اتار کر ڈاکٹری معائنہ کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد منتقل کردی ہے ،پولیس نے بتایا کہ موت بظاہر خودکشی نظر آرہی ہے مزید کارروائی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ظاہر ہوسکے گی،پولیس نے علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ شروع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔چوٹی زیریں مانہ روڈ پر رات گئے موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے ایک نوجوان کامران جاں بحق تھانہ چوٹی کی حدوں مانہ روڈ پھلو بزدار پٹرول پمپ کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد نے کامران برمانی والد فتح محمد سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے کامران کو فائر مار کر قتل کردیا اور اس کے ساتھ محمد کلیم والد صوبا کو زخمی کردیا ملزمان موٹر سائیکل لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ کامران اور کلیم کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ چوٹی زیریں موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چوٹی زیریں حامد مقبول نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف 425/19 جرم 302/397کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش شروع کردی انشاء اللہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔حساس ادارے کا ملازم موٹر سائیکل سوار سڑک کنارے کھڑے ٹرالہ سے ٹکرا کر جاں بحق، چک نمبر507ٹی ڈی اے کا رہائشی حساس ادارے کا ملازم عرفان گجر اپنے بھائی عبدالرحمان گجرکے ہمراہ موٹر سائیکل پر اسے چوک سرور شہید چھوڑنے جا رہا تھا کہ عزیز آبادکے قریب سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالے سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں عرفان گجر موقع پر جاں بحق ہوگیا،جبکہ اس کا بھائی عبدالرحمن بھی زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید داخل کرادیا گیا پولیس چوک سرور شہید نے زخمی عبدالرحمن گجر کی مدعیت میں ٹریکٹر ٹرالہ کے ڈرائیور ہمایوں خان بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔منڈاچوک پر علی پور سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس نمبری بی ایس اے 186 نے اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور زین عباس ارائیں سکنہ موضع پتنی بستی چھتے والا کو شدید چوٹیں آئیں جسے طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا یوں قاتل روڈ نے ایک اور جان لے لی۔گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر 34سالہ شخص نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کرلی‘ ہے سکھر کے رہائشی 34سالہ عبدالمجید نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے پی لیا‘ حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود عبدالمجید جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑ گیا۔ جبکہ اقدام خودکشی کرنے و الے چار افراد جن میں نوریوالی کی رہائشی 30سالہ ناہید ممتاز‘ جن پور کا 30سالہ محمدنذیر‘ چک 72کا 18سالہ محمد ذہیب او ر رجن پور کا رہائشی 22سالہ محمدفرحان کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...