وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر نامزدگیاں،21سینئر افسران اہم ممالک میں سفیر،قونصل جنرل نامزد

وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر نامزدگیاں،21سینئر افسران اہم ممالک میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر نامزدگیاں، تقرریاں اور تبادلے،حکومت نے 21 سینئر افسران کو اہم ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل نامزد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام نئی نامزدگیوں، تقرریوں اور توسیع کی منظوری دے دی ہے۔دفتر خارجہ سے اہم ذرائع کے مطابق حکومت نے 17 نئے سفراء  نامزد، ایک کو توسیع اور 3 قونصل جنرل تعینات کئے ہیں۔حکومت کی جانب سے نامزد کردہ 17 نئے سفراء  میں بری اور بحری افواج کے دو سابق سینئر افسران بھی سفیر مقرر کئے گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کوجرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کر دیا گیا ہے۔ رحیم حیات قریشی کو ایران میں پاکستان سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ شفقت علی خان روس میں پاکستانی سفیر ہونگے۔ جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی میں سفیر ہونگے۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ندیم خان یونان میں سفیر ہونگے۔ڈی جی یورپ ملک فاروق پولینڈ کے لیے سفیر نامزد کیے گئے ہیں، محمد طارق وزیر کو مانچسٹر میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی جی کاونٹر ٹیررزم وزارت خارجہ احمد فاروق ڈنمارک کے لیے سفیر نامزد کیے گئے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا میں سفیر نامزد کیا گیا ہے، ظفراقبال رومانیہ، محمد خالد اعجاز ارجنٹینا میں سفیر تعینات ہونگے۔ میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی اردن، وائس ایڈمرل (ر) اطہر مختار مالدیب میں سفیر تعینات کیے گئے ہیں۔مریم مدیحہ آفتاب بلغاریہ، ڈاکٹر علی احمد  آرائیں  سنیگال، سردار اظہر طارق کو کرغیزستان میں سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔ 
سفیر نامزد

مزید :

صفحہ اول -