العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل18دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کئے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔ہ کاز لسٹ کے مطابقپی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت 16 دسمبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی کیلئے حکومت کو دی گئی 10 روز کی مہلت منگل کو ختم ہوگی، چیف جسٹس اطہر من اللہ ممبران کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کریں گے۔ایل این جی ریفرنس میں گرفتار لیگی رہنما مفتاع اسماعیل کی درخواست ضمانت، جعلی بنک اکاونٹس کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی ضمانت پر درخواست سماعت بھی چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 17 دسمبر کو کرے گا۔ عدالتی کارروائی میں مداخلت پر سیکرٹری ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت 19 تاریخ کو ہوگی۔
کاز لسٹ جاری
لندن(این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کو ایک نہیں کئی بیماریوں کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق لندن کے رائل برمپٹن ہسپتال میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا،،ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو ایک نہیں کئی بیماریاں لاحق ہیں۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو بظاہر آئی ٹی پی کی بیماری ہے جس کی وجہ سمجھ نہیں آ رہی ہے، پلیٹ لیٹس کا معاملہ کنٹرول میں نہ آیا تو ٹوکسی کولوجی سکریننگ کی جائے گی۔
نوازشریف /طبی معائنہ