فیول ایڈجسٹمنٹ،بجلی 1روپے 73پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

فیول ایڈجسٹمنٹ،بجلی 1روپے 73پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ا یجنسی نے ایک بار پھر بجلی 1روپے 73پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ عوام پر16 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی صارفین پرماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی۔ سی پی پی اے نے سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی3ارب 53 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواستوں پر سماعت 26 دسمبر کو کرے گا۔اکتوبر میں پانی سے 25.48 فیصد، کوئلے سے 24.62 فیصد، فرنس آئل سے 0.20 فیصد جبکہ گیس سے 12.17 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درآمدی ایل این جی سے 25.41فیصد اور ایٹمی ذرائع سے بھی 9.4 فیصد بجلی پید اکی گئی۔

نیپرا،درخواست

مزید : صفحہ اول