جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاستدانوں کو قربانی دینی پڑتی ہے، آصف زرداری

  جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاستدانوں کو قربانی دینی پڑتی ہے، آصف زرداری

  



کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے سیاست دانوں کو قربانی دینی پڑتی ہے۔گزشتہ روز نجی ہسپتال جانے سے قبل فریال تالپور کی رہائش گاہ پر سابق صدر آصف زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں بلاول بھٹوزرداری، بختاوربھٹوزرداری، آصفہ بھٹوزرداری اور ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔سابق صدرنے اجلاس میں پارٹی امور پر بات چیت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے، 18ویں ترمیم کی وجہ سے صوبوں کو حقو ق مل رہے ہیں۔

زرداری

مزید : صفحہ اول


loading...