افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں کروڑوں روپے کے سگریٹ بھارت سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں کروڑوں روپے کے سگریٹ بھارت سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشین (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں افغانستان سے پاکستان کے راستے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔بلوچستان کے ضلع پشین میں کسٹم حکام نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے بڑے ٹرک کو روکا اور دوران تلاشی پیاز کی آڑ میں 600 کارٹن میں پیک غیر ملکی سگریٹ برآمد کی۔ سمگل کی جانے والی سگریٹس کو ٹرانزٹ کے ذریعہ بھارت کے شہر نئی دہلی لے جایا جارہا تھا جبکہ برآمد شدہ سگریٹس کی تعداد 60 لاکھ اور مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
افغان ٹرانزٹ

مزید :

صفحہ اول -