پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے نام پر سٹیک ہولڈرز کولوٹنے والا گروہ سرگرم
ملتان (وقا ئع نگار)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے نام پر متعلقین(اسٹیک ہولڈرز) کو لوٹنے والا نوسرباز گروہ سرگرم ہوگیا ہے۔جو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سیلائسنسنگ،رجسٹریشن،جرمانوں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
کے حوالے سے خوفزدہ کرکے پرائیویٹ ہسپتال،پرائیویٹ لیبارٹریوں، تشخیصی سنٹرز و میڈیکل سٹور مالکان،اتائیوں سے رقوم بٹور رہا ہے۔پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے الرٹ جاری کیا ہے کہ کمیشن کی لائسنسنگ فیس پے آرڈر،ڈیمانڈ ڈرافٹ،کراس چیک کے ذریعے ہیلتھ کئیر کمیشن کے دفتر میں جمع ہوتی ہے۔جرمانہ کی رقم بنک چالان کے ذریعے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے تعین کردہ بنک میں جمع ہوتی ہے۔ہیلتھ کئیر کمیشن نے نوسربازوں کے بارے میں مقامی پولیس یا ہیلتھ کئیر کمیشن کی فری ہیلپ لائن00742 0800 یا ٹیلی فون نمبر 8۔99333161۔042 پر اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔
سرگرم