پی آئی سی حملہ،پولیس کارروائی میں تاخیر پر وزیراعلی پنجاب کو ایکشن لینا پڑا

پی آئی سی حملہ،پولیس کارروائی میں تاخیر پر وزیراعلی پنجاب کو ایکشن لینا پڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی سی سانحہ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، وکلا کے پی آئی سی حملے میں پولیس تاخیر پر وزیراعلی کو خود ایکشن لینا پڑا۔ذرائع کے مطابق اسلام باد سے پولیس کو حملہ روکنے کی ہدایات جاری کیں، وزیراعلی نے ٹی وی پر حملہ دیکھ کر چیف سیکرٹری اور آئی جی کو احکامات جاری کیے، وکلا کے حملے پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سے برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے احکامات کے بعد بھی سی سی پی او وقوعہ پر نہ پہنچے جبکہ ڈی آئی جی 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچے، ایس پی سیکورٹی نے بھی واقعے کی سنگینی کو نہ جانا اور کم اہلکار تعینات کیے، ابتدائی طور پر پی آئی سی پر اینٹی رائیٹ فورس کی صرف 5 ریزرو تعینات تھیں، معاملہ خراب ہونے پر مزید نفری ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔
اندرونی کہانی

مزید :

صفحہ اول -