او آئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈا میں تھا نہ ہے،وزیر خارجہ

 او آئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈا میں تھا نہ ہے،وزیر خارجہ

  



 لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی کوئی غلط فہمی نہیں۔ حکومت کی وجہ سے ماضی کی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ او آئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈا میں تھا نہ ہے، کچھ طبقات نہیں چاہتے مسلم ممالک اکٹھے ہوں۔دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب،قطرکے درمیان غلط فہمی تھی، جی سی سی سمٹ میں قطر کو دعوت دی گئی تھی، پاکستان کی سوچ مثبت ہم مسلم امہ کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عناصرغلط فہمیوں کوجنم دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے شہزادے نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، ملائیشیا،ترکی سمیت دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے بڑے اچھے تعلقات ہے۔

وزیر خارجہ

مزید : صفحہ اول


loading...