شیڈول تبدیل‘ 16دسمبر سے سکولوں میں امتحانات شروع

شیڈول تبدیل‘ 16دسمبر سے سکولوں میں امتحانات شروع

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز نے دسمبر ٹیسٹ کا شیڈول تبدیل کردیا‘ اب امتحان 16دسمبر سے شروع ہوں گے‘ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ پہلے دسمبر ٹیسٹ 12دسمبر سے شروع ہوناتھے مگر موسم سرما کی چھٹیوں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

کے باعث اس کاشیڈول تبدیل کردیا گیا‘ اب امتحان 16دسمبر سے شروع ہوگا اور19دسمبر کواختتام پذیر ہوگا، پہلا پیپر ساڑھے نوبجے شروع ہوگا اور ساڑھے گیارہ بجے ختم ہوگا جبکہ دوسرا پیپرساڑھے 12 بجے شروع ہوگا اور اڑھائی بجے ختم ہوگا، بچوں کی سو فیصد حاضری کویقینی بنایا جائے گا، متعلقہ ٹیچر پرچوں کی مارکنگ کا ذمے دار ہوگا، تمام پیپر سلیبس کے مطابق ہوں گے، سکولوں کے سربراہ اس شیڈول کو یقینی بنائیں گے، اے ای او فوکل پرسن ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر