ڈاکٹرز سکیورٹی بل کی منظوری کیلئے ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن متحرک، بیان سوشل میڈیا پروائرل

    ڈاکٹرز سکیورٹی بل کی منظوری کیلئے ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن متحرک، بیان ...

  



ملتان (وقا ئع نگار) ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے ممبران کی اکثریت نے سکیورٹی ایکٹ کی ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ینگ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک پنجاب۔ بھر میں ڈاکٹرز سکیورٹی بل کی منظوری نہیں ہوتی۔تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ہم آدن پنجاب کے سرکاری ھسپتالوں میں سرکاری ملازمین پر ھونے والے تشدد اور بدتمیزی جسمیں حالیہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاء کے حملے کو بدترین تاریخی دھشتگردی قرار دیا ہے۔ اور اس کی بنیادی وجہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا Security Legislation ایکٹ کی صورت میں ابھی تک ھسپتال کے عملے اور مریضوں کے علاج معالجے کو قانونی تحفظ فراھم نھیں کیا۔جس کے بعد 19 دسمبر (جمعرات) سروسز ھسپتال لاہور کے آڈیٹوریم میں Security Legislation Act پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رھا ھے۔جس میں صحت کے نظام سے متعلق ڈاکٹروں کی تمام ایسوسی ایشنز کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

وائرل

مزید : ملتان صفحہ آخر