زرداری کاکراچی کے نجی ہسپتال میں طبی معائنہ 

 زرداری کاکراچی کے نجی ہسپتال میں طبی معائنہ 

  



کراچی(این این آئی)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہفتہ کوطبی معائنے کے لیے کراچی کے نجی ہسپتال پہنچ گئے۔کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز  پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا، اس موقع پر ضروری میڈیکل ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔ذرائع کے مطابق قبل ازیں  سابق صدر کامیڈیکل بورڈ کے ارکان نے بلاول ہاوس میں معائنہ کیا تھا۔بلاول ہاوس کے ذرائع کے مطابق آصف علی زراری نے دن کا زیادہ تر حصہ آرام کیا۔

آصف زرداری

مزید : صفحہ اول