غیرقانونی گیٹ وے ایکس چینج،مقدمہ میں ملوث ملزم کاچار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  غیرقانونی گیٹ وے ایکس چینج،مقدمہ میں ملوث ملزم کاچار روزہ جسمانی ریمانڈ ...

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی  )جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی طور پر گیٹ وے ایکسچینج بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم طیب حسین کے خلاف غیر قانونی گیٹ وے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

ایکسچینج بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر ریڈ کر کے ملزم کے قبضے سے گیٹ وے ڈیوائسز، سلیکون انگوٹھے سم ایکٹیویشن ڈیوائسز وغیرہ برآمد ہوئی تھیں جس پر عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ اسے سے قبل منظور کیا اور ملزم سے تفتیش کی گئی جس پر ملزم نے ایک عدد گیٹ وے مشین جس میں 16 پورٹس ہیں اور 20 عدد جعلی سلیکون انگھوٹے اسکے رھائشی مکان کے ایک کمرہ سے برآمد کرائے ہیں ملزم سے غیر قانونی گیٹ وے کی مزید ڈیوائسس جعلی سیلیکون انگوٹھے اور سمز وغیرہ کی برآمدگی ہونی ہے اور ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جانا ہے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر