نوسر باز کی چا لاکی، 50لاکھ ہتھیاکر غائب چیک بوگس ہونے پرپولیس کارروائی شروع
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوسر باز ملزم نے 50لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی اور ادائیگی کیلئے مقامی بینک کا بوگس چیک تھمادیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈوی یژن کی حدود شاہی روڈ کے رہائشی فارو ق(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
احمد خان نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوسر باز ملزم چوہدری صفدر حسین نے 50لاکھ روپے کی رقم بطور قرض حاصل کی اور ادائیگی کیلئے مقامی بینک کا چیک تھمادیا۔ ملزم کی جانب سے دیاجانے والا چیک مقررہ تاریخ پر بینک سے بوگس ثابت ہوا۔ پولیس نے فارو ق احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے کاررو ائی شروع کردی ہے۔
چیک