کم عمر بچوں کیساتھ بداخلاقی کرنیوالے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آبآد(سٹاف رپورٹر) کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اقلیتی رکن جیمز اقبال کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔مجوزہ بل کے مطابق سات سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے، اگر مجرم کی عمر 21 سال سے زائد ہو تو کم سے کم سو افراد کے سامنے پھانسی دی جائے۔بل میں تجویز دی گئی ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عمر قید کی سزا دی جائے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بھیجے گئے بل میں معذور افراد کے ساتھ زیادتی کرنے والے کیلئے14 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
سزا