عالمی طاقتیں خاموش، مسئلہ کشمیر کو دوبارہ اقوام متحدہ لیکر جائیں گے،فخر امام

    عالمی طاقتیں خاموش، مسئلہ کشمیر کو دوبارہ اقوام متحدہ لیکر جائیں گے،فخر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر)چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو دوبارہ اقوام متحدہ میں لیکر جائیں گے حکومت کہیں نہیں جارہی پانچ سال پورے کرے گی جنگ ہمیشہ آخری آبشن ہو تا ہے جس سے صرف دو ممالک میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تباہی ہو گی بھارت کشمیر اور لداخ میں مسلمانوں کی اکثریت ختم کرنا چاہتا ہے مسئلہ کشمیر پر حکومت، عوام اور اپوزیشن کا ایک ہی موقف ہے ان خیالات کا(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

اظہار انہوں نے طارق روڈ پر مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سماجی رہنما نعیم اقبال نعیم، میاں ماجد، زمان خان بھی موجود تھے سید فخرامام نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے 122 دن ہوگئے۔ مسئلہ کشمیر پوری قوم، حکومت اور اپوزیشن کا ایک موقف ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ میں کشمیر میں اتنا ہائٹ لائٹ ہوا بھارت نے کشمیر میں ظلم میں انتہا کردی۔ آج عالمی میڈیا بھی کشمیر ایشو پر بات کرتا ہے عالمی طاقتوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا رابطہ رہتا ہے۔ بھارت نے یو این قوانین کی خلاف ورزی کی اس مسئلہ کے حوالے سے مختلف ممالک کیساتھ دو طرفہ تبادلہ خیال بھی ہوا برطانیہ کے حالیہ الیکشن میں ڈومیسٹک پولیٹکس میں بھی کشمیر کی بات ہوئی۔ برطانوی امیدواروں نے کشمیر معاملے پر بھارت پر تنقید بھی کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ بار ثالثی کی پیشکش کی فخر امام نے مزید کہا کہ حالیہ اینٹی سٹیزن بل پاس کرنے سے انڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ مزید امتیازی سلوک ہوگا وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود اور میری کوشش ہے کہ اس مسئلے کودوبارہ اقوام متحدہ کی طرف لے کر جائیں۔ کشمیر کے ایشو پر کوئی سیاست نہیں۔ روسی وفد کے حالیہ دورے پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ہمارے تعلقات بہتر ہوتے جارہے ہیں۔ کراچی سٹیل مل روس سے خریدی گئی اگر وہ اسکی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں تو اچھا ہے۔ اپوزیشن کے گٹھ جوڑ اور حکومت گرانے کی باتوں پر انہوں نے کہاکہ حکومت کہیں نہیں جارہی پورے پانچ سال پورے کرے گی۔