کوٹ ادو:عدالتی عملے کا وکلاء کیخلاف احتجاج، شدید نعرے بازی،صورتحال کشیدہ

      کوٹ ادو:عدالتی عملے کا وکلاء کیخلاف احتجاج، شدید نعرے بازی،صورتحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ(نامہ نگار) تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کوٹ ادو کے عدالتی ملازمین کی طرف سے وکلاء کے خلاف بلاجواز احتجاجی مظاہرہ کرنے اور مخالفانہ نعرے بازی کے بعد تحصیل بار ایسوسی ایشن کے احتجاج پر سینئر جج ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادو سید فیصل گیلانی نے احتجاج کرنے والے 11 ملازمین کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

خلاف تادیبی کارروائی اور تبادلوں کی فہرست ڈسٹرکٹ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی کو بھجوا دی. اس سلسلے میں صدر بار کوٹ ادو ملک احسن فاروق انگڑہ ایڈووکیٹ, جنرل سیکرٹری زاہد حسین چانڈیہ ایڈووکیٹ, محمد عمر حسنین ایڈووکیٹ, سابق صدر بار ملک محمد عامر گورایا ایڈووکیٹ, اکبر سلیم خان, غلام سرور پتافی, اظہر لشاری اور دیگر وکلاء نے صحافیوں کو بتایا کہ کوٹ ادو کے عدالتی اہلکاروں نے گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں بلا جواز احتجاجی مظاہرہ کیا اور وکلاء کے خلاف شدید مخالفانہ نعرے بازی کی حالانکہ کوٹ ادو میں کوئی واقعہ یا تنازعہ نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کسی عدالتی اہلکار سے کوئی جھگڑا یا بات ہوئی. لیکن عدالتی اہلکاروں نے وکلاء کو نشانہ بنایا اور نعرے بازی کی. جس پر وکلاء میں شدید اشتعال پیدا ہوا. تاہم بار عہدے داران نے نہ صرف مشتعل وکلاء کو کسی قسم کے ری ایکشن سے روکا بلکہ اس حوالے سے سینئر جج کوٹ ادو سے ملاقات کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بلاوجہ وکلاء کے خلاف احتجاج کرنے والے عدالتی اہلکاروں کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا. جس پر فاضل جج کوٹ ادو نے ملوث اہلکاروں کی لسٹ سیشج جج مظفرگڑھ کو ارسال کر دی اور اس بارے تحصیل بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو کے عہدے داروں کو آگاہ کر دیا.
نعرے بازی