مسئلہ کشمیر دوبارہ اقوام متحدہ میں   پیش کریں گے،سید فخر امام

مسئلہ کشمیر دوبارہ اقوام متحدہ میں   پیش کریں گے،سید فخر امام

  



 ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے 122 دن ہوگئے،بھارت نے یو این قوانین کی خلاف ورزی کی،وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود اور میری کوشش ہے کہ اس مسئلے کودوبارہ اقوام متحدہ کی طرف لے کر جائیں۔ملتان میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سیدفخرامام نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادیں عدل و انصاف پرمبنی ہیں مگربھارت نے کشمیرمیں ظلم کی انتہاکردی،تاریخ میں پہلی باراقوام متحدہ میں کشمیر ایشو اتنا نمایاں ہوا،کشمیر کے مسلہ پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔

سید فخر امام

مزید : صفحہ اول


loading...