حکومت تعلیم، صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے کوشاں،بیرسٹر اورنگزیب کھچی
میلسی(تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ہماری حکومت کی تمام تر توجہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے پر مرکوذ ہے ہماری ان کوششوں کو اساتذہ کرام اپنی محنت اور لگن سے نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں گورنمنٹ ہائی سکول میلسی کے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
پرنسپل مہر ظفر اقبال نے 13 سال تک اس ادارے کی لازوال خدمت کی اور بہترین تعلیمی نتائج دیتے ہوئے ایک نسل کیلئے کامیابی کے راستے کھولے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول میلسی کے پرنسپل مہر ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ آج کے استاد پر طلبا اور طالبات کی تعلیمی، اخلاقی اور کردار سازی کی نہایت اہم ذمہ داری عائد ہے جس کی اس سے قبل اتنی ضرورت نہ تھی جتنی آج ہے کیونکہ اب والدین کے پاس اپنے بچوں کیلئے وقت ہی نہیں بچا انہوں نے کہا کہ آٹھویں جماعت سے لیکر 12 ویں جماعت تک طلبا و طالبات کی زندگیوں کا اہم مرحلہ ہوتا ہے اور ان ایام میں طلبا کی کردار سازی اور اخلاق کی تربیت کی زیادہ ضرورت درپیش ہے اس سلسلہ میں قومی اسمبلی اور پنجاب حکومت کو میں نے تحریری طور تجویز پیش کی ہے کہ ہر تعلیمی ادارے میں کم از کم 1 ہفتے کے دوران ایک پیریئڈ مختص کیا جائے جس میں طلبا و طالبات کو درپیش عصری حالات و واقعات اور اس عمر کے دوران رونما ہونے والی جسمانی تبدیلیوں اور اسلامی و اخلاقی ذمہ داریوں بارے آگاہی دی جائے انہوں نے کہا کہ ٹبہ سلطانپور میں کیڈٹ کالج کی منظوری حاصل کر لی ہے جبکہ میلسی شہر میں ڈی پی ایس بنایا جا رہا ہے علاقہ میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کیمپس کی منظوری کی کوشش جاری ہے اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپل مہر ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر فرائض کی ادائیگی ممکن بنائی اور سٹاف کے تعاون سے بہترین تعلیمی نتائج حاصل کیئے ریٹائرمنٹ کے موقع پر مطمئن ضمیر کے ساتھ رخصت ہو رہا ہوں غلطیوں اور کوتاہیوں پر معافی کا طلبگار ہوں اور بقیہ زندگی میں اپنے کولیکس اور شاگردوں سے دعاؤں کا خواستگار ہوں تقریب سے سی ای او ایجوکیشن ضلع وہاڑی حافظ محمد قاسم، سی ای او بہاولنگر چوہدری ظہور چوہان، چوہدری محمد اسحاق، ماسٹر محمد علی، قاری نذیر احمد الہ آبادی، عبد الشکور، ماسٹر محمد ابراہیم، محمد ظفر جمیل، قیصر ممتاز خیرپوری اور سعید احمد گلشن نے بھی خطاب کیا تقریب میں محمد عالمگیر خان کھچی، محکمہ تعلیم کے افسران محمد یونس، محمد شہزاد، محمد ندیم، عاصم علی بھٹی، ملک محمد رمضان لڑکا، اسرار الحق، ملک اعجاز حسین، چوہدری محمد ارشد، رانا محمد طاہر، مہر نذیر احمد، مشتاق احمد، چوہدری سردار محمد، اشتیاق الحق، ملک نور محمد کھنڈ، بابر خان، حیدر خان، راؤ اختر علی نقیبی، غلام مصطفی برجیس، سلطان محمود، مہر محمد آصف عابد، راؤ محمد ناصر، محمد شبیر ریحان، چوہدری محمد اشفاق، راؤ ناصر علی، ملک آصف رسول، منیر احمد چاولہ، محمد راشد تبسم، پروفیسر مظہر اے شاہ، سید اظہر عباس بخاری، مہر عبد الخالق ارائیں، صدر ایپکا وہاڑی محمد طیب بھٹی سمیت سکول کونسل کے ممبران، سکول سٹاف کے اراکین اور معززین کی کثیر تعداد تقریب میں شریک تھی اس موقع پر مہر ظفر اقبال کو شرکاء کی جانب سے گفٹ بھی پیش کیئے گئے ہیں۔
بیرسٹر اورنگزیب