احسن اقبال کیخلاف تحقیقات تیز،نیب کا چھاپہ،نارووال سپورٹس سٹی کا ریکارڈ ضبط

احسن اقبال کیخلاف تحقیقات تیز،نیب کا چھاپہ،نارووال سپورٹس سٹی کا ریکارڈ ضبط

  



نارووال/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے خلاف تحقیقات میں تیزی آگئی، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مار کر سپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے سپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا، تعمیرات نامکمل پائی گئیں۔دوسر ی جانب احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے میڈیا میں کردار کشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، اگر نیب کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ نیب کو چیلنج کرتا ہوں کہ میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو ثابت کرے، میڈیا میں کردار کشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیلیں ہمیں اپنے مقصد اور جدوجہد سے روک نہیں سکتیں،1993سے سیاست میں ہوں، نیب ثابت کرے1993میں میرے اثاثے زیادہ تھے یا آج زیادہ ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ سب سے کہتا ہوں میرے اوپر لگائے گئے الزامات ثابت کرے کوئی حفاظتی ضمانت نہیں کراؤں گا۔

نیب/احسن اقبال

مزید : صفحہ اول