پولیو موذی مرض، مہم کو ہرصورت کامیاب بنایاجائے، دوست مزاری

              پولیو موذی مرض، مہم کو ہرصورت کامیاب بنایاجائے، دوست مزاری

  



روجھان (نمائندہ پاکستان) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پولیو ایک جان لیوا اور موذی مرض ہے اسکو بچاو کے لیے پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائے یہ بات انھوں نے پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری تقریب میں آئے تو محکمہ صحت کے اعلی آفیسران اور عوام نے پھول (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

نچھاور کرکے استقبال کیا اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے پولیو مہم اور ڈینٹل یونٹ کی ربن کاٹ کر افتتاح کیا تقریب میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر،ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی،چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محبت علی،ایم ایس شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان ڈاکٹر لجپت رائے،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر طارق جاوید،سپراوائزر جاوید ملک،پی اے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بابر خان،یعقوب عابدی،محمد علی ڈوگر،شکیل سعیدی،ضامن حسین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ریونیو کا عملہ پولیو ٹیم کا مکمل ساتھ دینگے ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اپنے بچوں کو پولیو کے مرض سے بچا لیے انھوں نے مذید عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان میں انتستھیا،ڈینٹل یونٹ،کلر الٹر ساونڈ،ایکسرے پرویسیر جیسی جدید مشینں کی فراہمی سے روجھان کی عوام کو جدید علاج معالجہ کی سہولیات دہلیز پر دستیاب ہونگی انھوں نے کہا کہ روجھان کی عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا سفر جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹروں اور مشینوں کے آپریٹرز کی آسامیاں پر کرینگے انھوں نے کہا کہ روجھان میں بہترین ایم ایس اور ڈاکٹرز تعنیات ہیں جو عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھر پور محنت کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ ووٹ لے کر عوام کو سہولیات دینا مقصد نہیں بلکہ شعور اور آگاہی کے لیے اقدامات کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ صحت کے حوالے پنجاب حکومت اہم اقدامات کررہی ہے اور عوام کی خدمت ٹیم ورک کے بغیر ممکن نہیں۔

دوست مزاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...