ملک کامسئلہ بغیر قانون پڑھے بڑے سے بڑا فیصلہ دے دیناہے،شہزاد اکبر

   ملک کامسئلہ بغیر قانون پڑھے بڑے سے بڑا فیصلہ دے دیناہے،شہزاد اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے اس وقت ایسٹ ریکوری یونٹ کا مسئلہ نہیں بلکہ مسئلہ شہزاد اکبر کا ہے، اس ملک میں مسئلہ یہ ہے کہ بغیر قانون پڑھے ہم بڑے سے بڑا فیصلہ دے دیتے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا اس وقت ایسٹ ریکوری یونٹ کا مسئلہ نہیں بلکہ مسئلہ شہزاد اکبر کا ہے، شہزاد اکبر کے آنے سے پہلے نثار گل کون تھا کسی کونہیں پتہ تھا، علی احمد کون تھا کسی کونہیں پتہ تھا، شہبازشریف کے گھر کیش کون ڈلیور کرتا تھا کسی کونہیں پتہ تھا؟ انہوں نے کہا کہ اگر ایسٹ ریکوری یونٹ کو مشق ستم بناناہے تو جتنا مرضی بنایاجائے لیکن کیا اس بات سے انکار کیاجاسکتاہے کہ ایسٹ ریکوری سسٹم کے آنے سے ریکوری کا نظام کتنا بہتر ہوگیا؟شہزاد اکبر کاکہنا تھاکہ پچھلے دس سالوں میں یہی اینٹی کرپشن کاادارہ صرف 2ارب روپے کی زمین ریکور کرواتاہے اور تحریک انصاف کے دور حکومت میں اسی اینٹی کرپشن یونٹ نے 129ارب روپے کی زمین ریکور کی ہے۔ ایف بی آر نے جو 60ارب روپے کی ریکوری کی ہے، وہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے کی ہے اور اس پر باقاعدہ پریس ریلیز دی گئی ہے، اس ملک میں مسئلہ یہ ہے کہ بغیر قانون پڑھے ہم بڑا فیصلہ دے دیتے ہیں۔
شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ اول -