زیادتیاں برداشت سے باہر، بلوچوں کو انکاحق ملنا چاہیے، سرداراختر مینگل

    زیادتیاں برداشت سے باہر، بلوچوں کو انکاحق ملنا چاہیے، سرداراختر مینگل

  



ملتان (سٹی رپورٹر)بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ اتحادیوں کی ناراضگی ہو جاتی ہے اب تو ان کی اپنی جماعت کی ناراضگیاں سامنے آنے لگیں ہیں، ہم سے حکومت نے جو وعدے کئے اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہواان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کیا سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ گذشتہ 70 سالوں سے بلوچستان کو ترقی پذیر رکھا گیا ہے، کئی آرمی چیف آئے لیکن بلوچستان کے حالات نہیں بدلے، وزیر اعظم عمران خان کو اپنے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں۔ مہنگائی آج کی نہیں بہت پرانی ہے، سی پیک منصوبے کا چئیرمین بناتے ہوئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، بلوچستان کے ساتھ بہت زیادتیاں کی گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا ہم پر غیر ملکی فنڈنگ لینے کی بات کو الزام سمجھتا ہوں، ہمیں تاریخ سے سبق حاصل کرنا ہے، بلوچستان میں ناانصافیوں کا ذمہ دار سرداروں کو ٹھہرایا جاتا ہے، بلوچوں کو ان کا حق ملنا چاہیے، صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت ایک ماہ کی مہمان ہے؟ جواب میں اختر مینگل بولے کہ میں کوئی نجومی نہیں۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم نے بعض نکات پر حکومت کا ساتھ دیا ہے، پانچویں ملٹری آپریشن کی وجوہات اور مسنگ پرسن کو سامنے لایا جائے۔

اخترمینگل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...