اللہ نے سرخرو کیا‘ واپڈا مزدوروں کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا: چوہدری خالد

  اللہ نے سرخرو کیا‘ واپڈا مزدوروں کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا: چوہدری خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق زونل چیئرمین واپڈا ہائیڈرو یونین ملتان چوہدری خالد نے کہا ہے کہ واپڈا ملازمین کی دعاؤں سے مجھے رہائی ملی ہے اور اللہ تعالیٰ نے سرخروکیا ہے‘ مجھ پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے‘ جیل میں جو طویل عرصہ گزرا‘وہ الگ داستان ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لئے آنے والے یونین رہنماؤں اور ملازمین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

اکرام الحق علوی‘ ڈویژنل چیئرمین سٹی ملک عبدالرحیم مجاہد اعوان‘ ڈویژنل سیکرٹری سٹی چوہدری الیاس سندھو‘ وائس چیئرمین سٹی ڈویژن آفس شہزاد علی‘ زونل چیئرمین طارق بھٹی‘ مہر الطاف‘ سعید سیال اور دیگر نے چوہدری خالد کو با عزت بری اور رہا ہونے پر مبارک باد دی اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر چوہدری خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ مزدوروں کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا اور پہلے سے بھی زیادہ جدوجہد کی جائے گی۔
چوہدری خالد