گورنمنٹ ایمرسن کالج کی سوسالہ تقریبات 18دسمبر سے شروع شیڈول تیار

  گورنمنٹ ایمرسن کالج کی سوسالہ تقریبات 18دسمبر سے شروع شیڈول تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ایمرسن کالج کی سو سالہ تقریبات کا آغاز 18دسمبرسے ہوگا‘اس سلسلے میں شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 18دسمبر کوا فتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی آئی کالجز ہوں گے‘ اس دوران کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ حسن قرات، نعت خوانی، تقاریر، شاعری کے مقابلے بھی ہوں گے، پہلے حصے میں مقابلے 7 جنوری تک جاری رہیں گے جبکہ 8جنوری سے سپورٹس گالاشروع ہوگاجو چار روز جاری رہے گا اس میں اتھلیٹکس ہوں گی، جبکہ دیگر مقابلے ساتھ ساتھ جاری(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

رہیں گے، اختتامی تقریب 25جنوری کو ہوگی اس موقع پر مشاعرہ بھی ہوگا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے۔