گوادر بندرگاہ برآمدات کیلئے فعال،تجارت کم وقت میں ممکن ہو سکے گی:عبدالرزاق داؤد

گوادر بندرگاہ برآمدات کیلئے فعال،تجارت کم وقت میں ممکن ہو سکے گی:عبدالرزاق ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ گوادر ایکسپورٹ کیلئے آپریشنل ہوگیا، فار ایسٹرن پورٹ کیلئے مچھلیوں کے تین کنٹینرزلوڈ کیے گئے۔ ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ گوادر ایکسپورٹ کیلئے آپریشنل ہوگیا،سی فوڈ کی برآمد19نومبر 2019سے سی او ایس سی او ز،کے جی ایس سروس کے ذریعے شروع ہوئی جس میں اس میں وی بی او سی نظام استعمال کیا جاتا ہے، تین ویزل کنٹینرز کے ذریعے مچھلیاں مشرقی بعید کی طرف ایکسپورٹ کی گئی ہیں، ایک کارگوکی اوسط قیمت 50ہزار امریکی ڈالر ہے، گوادر ایکسپورٹ کیلئے آپریشنل ہونے سے کراچی کی بندرگاہ پر بوجھ کم ہوگا، اس سے وقت اورپیسے دونوں کی بچت ہوگی۔

عبدالرزاق داؤد

مزید : صفحہ اول


loading...