نواز شریف کا بیرون ملک بیمار چہرہ عوام نے دیکھ لیا:فردوس عاشق

نواز شریف کا بیرون ملک بیمار چہرہ عوام نے دیکھ لیا:فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو علاج کی اجازت دی، نواز شریف بیرون ملک گئے تو ان کے بیمار چہرے کو بھی عوام نے دیکھ لیا، لیگی خاتون ترجمان میڈیا کی توجہ کیلئے نت نئے دعوے کرتی ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی آئی سی واقعہ کی مہذب معاشرے میں گنجائش نہیں، قانون کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا، حکومت قانون کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریگی، ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل سٹاف کے تحفظ کیلئے قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا جنہیں عوام نے مسترد کر دیا وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، اقتدار کے شکار کو جمہوریت اس وقت چاہیے جب یہ حکومت میں ہوں، مولانا فضل الرحمان اپنے مشن میں ناکام ہوگئے، ان کا منفی ایجنڈا ناکام ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے مزید کہا سیاسی قیدی کیخلاف نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں، سیاسی قیدی کیلئے خصوصی طیارہ استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر معیشت سے متعلق مثبت خبریں آ رہی ہیں، عمران خان کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عجب کہانی ہے کہ جو طبی بنیادوں پرضمانت لیتاہے اور گھرپہنچ کرشفاپالیتا ہیں، عدالت نے آصف زرداری کورہائی طبی بنیادوں پر دی، عدالت سے ریلیف لینے کے بعدگھرکوشفاخانہ بناناسوالیہ نشان ہے، شیر کے شکاری ایک ہی ڈربے میں پانی پیتے رہے، شیر کے شکار کرنیوالے دونوں ہی کھلاڑی کے ہاتھوں شکارہوگئے، بلاول کوپتہ ہوناچاہیے،جوطبی بنیادوں پرضمانت لیتے ہیں وہ بیماراورلاغر ہوتے ہیں،شکارکے قابل نہیں رہتے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا سوئس حکومت کے ساتھ گزشتہ برس معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت انفارمیشن لی جاسکتی تھی، سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینے کے پابند ہیں، یہ مثبت پیشرفت ہے، باہرسے پیسہ واپس لایا جاسکے گا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کوایسے معاہدے میں دلچسپی نہیں تھی، سابق حکمرانوں سے متعلق انفارمیشن ملی توقانونی کارروائی ہوگی، قوم کے پیسوں کو لوٹ کر بیرون ملک لے جایا گیا۔ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پولیو ویکسین کے قطرے صحتمند پاکستان کی ضمانت ہیں،عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے،عوام سے اپیل ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعے اس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -