خوبصورت ترین سیاحتی ممالک میں پاکستان نمبر ون قرار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گھومنے پھرنے کیلئے دنیا میں بے شمار ایسے سیاحتی مقامات ہیں جن کی خوبصورتی سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن حال ہی میں امریکی جریدے ’کونڈی ناسٹ‘ نے سیاحتی اعتبار سے پا کستان کو نمبر ون ملک قرار دیا ہے۔امریکی جریدے ’کونڈی ناسٹ‘ سیاحت اور لائف اسٹائل کا مقبول ترین میگزین ہے اور اسے اب تک 25 نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔حال ہی میں ’کونڈی ناسٹ‘ نے 2020 میں گھومنے پھرنے جانے کیلئے سیاحوں کیلئے بہترین اور خوبصورت ترین 20 ممالک کی تجویز پیش کی ہے۔اس تجویز کردہ فہرست میں 2020 کے بہترین اور خوبصورت سیاحتی ممالک میں پاکستان کا نام سرِفہرست ہے۔امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کی سیاحتی صنعت گزشتہ دو دہائیوں سے بہترین ہوگئی ہے اور برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا کامیاب دورہ اس بات کا ثبوت ہے۔ جر ید ے میں پاکستان کے مقبول سیاحتی مقامات سے لے کر بلند ترین پہاڑی سلسلوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔رپورٹ 2020 میں سیاحت کیلئے بہترین ممالک نمبر 1۔ پاکستان،2۔ پلے ماؤتھ (برطانیہ)،3۔ کرغزستان4۔ آرمینیا،5۔ سلواڈور (برازیل)،6۔ ا?سٹریلیا،7۔ گیلوے (آئرلینڈ)،8۔ سیارگاؤ (فلپائن)،9۔ پیرس (فرانس)، 10۔ سسلی،11۔ ڈاکار (سینیگال)، 12۔ پورٹ لینڈ، 13۔ لبنان،14۔ کنگڈاؤ (چین)، 15۔ ڈنمارک، 16۔ دی برٹش ورجن آئی لینڈ، 17۔ رباط (مراکش)،18۔ پاناما،19۔ کروشیااور 20ویں نمبر پر جاپان آتا ہے۔
پاکستان نمبر ون