شیخ رشید نے جلو شٹل ٹرین کا افتتاح کر دیا،لاہور تا واہگہ چلے گی

شیخ رشید نے جلو شٹل ٹرین کا افتتاح کر دیا،لاہور تا واہگہ چلے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول نے نیب زدہ گروپ کا ساتھ دیا تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن سے متعلق غیر آئینی باتیں کی جا رہی ہیں، ہر جماعت کہے کہ الیکشن کمشنر ان کا ہو تو مطلب دال میں کچھ کالا ہے، پی آئی سی واقعے سے ملک کا تشخص مجروح ہوا، نواز شریف کی طرف سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کرائی گئی، پی آئی سی واقعے سے دنیا میں ملک کا تشخص مجروح ہوا، مستقبل میں پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بڑھے گی، مودی آگ اور خون کی ہولی سے کھیل رہا ہے۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو ملک سے باہر جاتا نہیں دیکھ رہا۔ادھر شیخ رشید نے جلو شٹل سروس کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا جلو شٹل ٹرین ریلوے سٹیشن سے واہگہ تک چلے گی، شٹل ٹرین 2 اکانومی کلاس کی کوچز، ایک پاور وین پر مشتمل ہے، ٹرین 30 کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کرے گی، لاہور سے گوجرانوالہ بھی شٹل ٹرین شروع کی جائیگی، رائیونڈ اور گوجرانوالہ شٹل ٹرین بھی چلائی جائے گی۔
جلو ٹرین

مزید :

صفحہ اول -