بھارتی متنازعہ بل نے دو قومی نظریہ کی حقانیت پھر ثابت کر دی

بھارتی متنازعہ بل نے دو قومی نظریہ کی حقانیت پھر ثابت کر دی

  



سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بھارت کے متنازعہ شہریت بل نے ہندوستان کے دنیا کی بڑی جمہوریت اور سیکولر ازم کے دعووں کا پول کھول دیا ہے، دنیا مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لے، بھارت میں کروڑوں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔انہوں نے کہا متعصب بھارتی بل سے دو قومی نظریہ کی حقانیت ایک پھر ثابت ہو گئی ہے، مودی سرکار کی مسلمانوں سے دشمنی کوئی ڈھکی چھپی نہیں،امت مسلمہ تواس ایشو پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہی ہے،اسلام آباد حکو مت بھی اس ایشو کو پوری دنیا کے سامنے لیکر جائے، بل ختم کروانے کیلئے عالمی برادری کے ذریعے بھارت پر دباؤ بڑھائے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بھی ہر سطح پر بے نقاب کرے۔

حامد رضا

مزید : صفحہ اول


loading...