پاکستان ہی نہیں پوری امہ بھارتی اقدام کیخلاف اٹھ کھڑی ہو

  پاکستان ہی نہیں پوری امہ بھارتی اقدام کیخلاف اٹھ کھڑی ہو

  



مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے بھارت کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف متنازعہ بل کی مذمت کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں بھارتیوں کا اس قانون کے بعد اصل چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے،بھارت جو خود کو ایک سیکولرزم ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر وہاں پر کو ئی بھی اقلیت محفوظ نہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت فی الفور اس قانون کو واپس لے یہ قانون مسلمانوں کی مذہبی آزادی چھیننے کے مترادف ہے،حکومت پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کی اسلامی برادری کو اس پر سٹینڈ لینا چاہئے اور بھار ت پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ اس قانون کو واپس لے۔

کامل آغا

مزید : صفحہ اول


loading...