پاکستان عالمی برادری کیساتھ مل کر متنازعہ بل کو ختم کروائے

  پاکستان عالمی برادری کیساتھ مل کر متنازعہ بل کو ختم کروائے

  



جے یو پی کے سر براہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے بھارت میں مسلم مخالف شہریت بل کی واپسی کیلئے حکومت عالمی برادری کے ذریعے بھا ر ت پر بھرپور دباؤ ڈالے، اس بل کیخلاف جس طرح سے بھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے اس کے باوجود بھارتی سرکار نے بل کو پاس کرکے مسلمانوں کیخلاف جاری اپنی دشمنی کو مضبوط کیا سے یہ ثابت ہو گیا بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا امت مسلمہ تو بھارت کے اس متنازعہ بل کی مشترکہ طور پر مخالفت کی تحریک چلا رہی ہے،ضرورت اس امر کی ہے اس ایشو پر وزیراعظم اپنے مذمتی ٹوئٹ سے آگے بڑھ کر دنیا بھر میں آواز اٹھائیں، بھارت کیخلاف لابی کو مضبوط بنائیں اور ایسی تحریک چلائیں بھارت اس متنازعہ بل کو واپس لینے پر مجبور ہو جائے۔

اویس نورانی

مزید : صفحہ اول