بھارت کے متنازعہ بل پر وزیر اعظم کی خاموشی معنی خیز

  بھارت کے متنازعہ بل پر وزیر اعظم کی خاموشی معنی خیز

  



مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری رانا محمد ارشد نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے اس ایشو پر بھی ایک روایتی ٹوئٹ کے ذر یعے ہی مذمت کی ہے انہیں چاہئے وہ اس معاملے کو اقوام عالم میں لیکر جائیں نہ صرف وہ اس ایشو پر او آئی سی کااجلاس بلانے کیلئے لابنگ کریں بلکہ اس حوالے سے سفارتکاروں کو بھی متحرک کریں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی پر اترا ہوا ہے، وہاں پاکستان کی خاموشی معنی خیز تھی اب بھارت نے مسلمانوں کیخلاف قانون لا کر ہندوستان میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہے اور ا ن کی مذہبی آزادی بھی چھین رہا ہے اس پر فوری طور پر پاکستان کو او آئی سی کااجلاس بلانا چاہئے۔

رانا ایم ارشد

مزید : صفحہ اول


loading...