بھارتی اقدام کیخلاف عالمی برادری کیساتھ رابطے جاری

  بھارتی اقدام کیخلاف عالمی برادری کیساتھ رابطے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ اس بل پر وزیراعظم عمران خان نے اپنا فوری ردعمل دیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس ایشو پر اسی وقت سے متحرک ہیں جس دن سے یہ بل بھارت کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ایشو آ ف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت بھارت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ہر ممکن طریقے سے اپنا کام کررہی ہے اور وزیراعظم کی جانب سے اس ایشو پر مذمتی ٹویٹ کی بھارت کو بڑی تکلیف بھی ہوئی تھی، وہ اس ایشو پر عالمی رہنماؤں سے بھی رابطے کررہے ہیں،امید ہے ان ربطوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
صداقت عباسی

مزید :

صفحہ اول -