ملتان،مختلف علاقوں میں 20سے ز ائد وارداتیں، شہریوں کولاکھوں کانقصان

  ملتان،مختلف علاقوں میں 20سے ز ائد وارداتیں، شہریوں کولاکھوں کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی وچوری کی 20 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس کیعلاقے میں دوڈاکوؤں نے رب نوازسے ساڑھے چار لاکھ روپے چھین لئے گلگشت پولیس کیعلاقے میں ناکہ چوک کے قریب محمد عمرسے 20 ہزار روپے، شاہ شمس پولیس کے علاقے میں احتشام سے ایک لاکھ روپے، موبائل فون اور موٹر(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

سائیکل چھین لیا شاہ شمس پولیس کے علاقے اسلام نگر میں حامد سے آٹھ ہزار روپے، قطب پور پولیس کیعلاقے میں محمد ایاز سے موٹرسائیکل، چہلیک پولیس کیعلاقے میں عبدالرحمان سے موٹرسائیکل، زکریا پولیس کیعلاقے میں محمد فرحان سے موبائل فون ونقدی اور کینٹ پولیس کیعلاقے میں کاشف مسیح سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا نیوملتان پولیس کیعلاقے میں زاہد سلیم سے 81 ہزار روپے اور سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے میں یاسر عباس سے 29 ہزار روپے چھین لئے گئے کینٹ پولیس کیعلاقے سے محمد رضوان کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ذوالفقار علی نے قطب پور پولیس کو درخواست دی کہ اس کی دکان سے ایک لاکھ 95 ہزارروپے مالیت کا سامان، مظفر آباد پولیس کے علاقے سے منیر احمد کے بھانے سے تین جانو ر، ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمد شریف کا 9 لاکھ روپے مالیت کا دھان، محمد فہیم کی دکان سے 20 ہزار روپے مالیت کا سامان، عامر کی دکان سے تین لاکھ 22ہزار روپے مالیت کا سامان اور عبدالطیف کی دکان سے 50ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا جلیل آباد پولیس کے علاقے سے محمد اختر کا موبائل فون، لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے سے شیراز اسلم کا موبائل فون اور بستی ملوک پولیس کے علاقے میں اکبر کے گھر سے 60ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔
نقصان