سیت پور:خاتون کی کالا پتھر پی کر خود کشی، لاش ورثا کے حوالے

سیت پور:خاتون کی کالا پتھر پی کر خود کشی، لاش ورثا کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سیت پور (نمائندہ پاکستان) والدہ کی ڈانٹ پر دو بچوں کی ماں نے کا لا پتھر پی کر جان دے دی تفصیل کے مطابق تھانہ سیت پور کے علاقہ موضع سلطان پورکی بستی رقبہ برڑہ کا رہائشی خلیل احمد محنت مزدوری کے سلسلہ میں کراچی گیا ہوا تھاجبکہ خلیل احمد کی بیوی دو بچوں کی ماں رخسانہ بی بی اپنے گھر میں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

بچوں کی ساتھ رہ رہی تھی،رخسانہ بی بی کے بچوں نے اپنی ماں کو تنگ کر دیا شروع کرد یا جس پر رخسانہ بی بی نے اپنے بچوں کو ڈانٹا تو رخسانہ بی بی کی والدہ نذیر مائی نے اپنی بیٹی رخسانہ بی بی کو ڈانٹا اور اسے بچوں کو ڈانٹنے سے منع کیا جس پر رخسانہ بی بی نے دلبرداشتہ ہو کر کا لا پتھر پی لیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹرز نے سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل مظفر گڑھ ریفر کر دیا لیکن رخسانہ بی بی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گئی،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سیت پورموقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر سیت پور پہنچایا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش روثاء کے حوالے کر دی گئی ہے،پولیس تھانہ سیت پورنے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
حوالے