ٹبہ سلطان پور: خاتون کی کمرے سے لاش برآمد، گردن پرواضح نشان

  ٹبہ سلطان پور: خاتون کی کمرے سے لاش برآمد، گردن پرواضح نشان

  



ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ میں ساند ہ کالونی کنڈاوزیر والہ میں 22سالہ خاتون کی گھر کے کمرے میں پھنکے سے جھولتی ہوئی لاش ملی ہے مبینہ طورپرحمیرا بی بی کے گھر والے قریبی رشتے داروں کی شادی کی برات میں ملتان گئے ہوئے تھے مقامی افراد نے گھر کے کمرے میں لاش دیکھ کر پولیس کو ون فائیو پر کال کردی اطلاع ملنے پر پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور نے موقع پر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

پہنچ کر خاتون کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش کو نیچے اُتار کر تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا حمیرا بی بی دوبچوں کی ماں تھی اور4 سال قبل ہی شادی ہوئی تھی مبینہ طور پر مقتولہ کی گردن پر زخمی کے نشان پائے گئے ہیں دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حمیرا بی بی کی موت سسرال میں ہی ہوئی ہے اور ہسپتا ل میں اُن کے سسرال کی جانب سے کوئی بھی مردیا عورت موجود نہ تھی اور خاتون کی لاش کئی گھنٹے تک ہسپتال کے صحن پر پڑرہی،پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی اصل حقائق معلوم ہوسکیں۔

نشان

مزید : ملتان صفحہ آخر