دھند، حساس ریلوے پھاٹکوں پر تعینات عملے کو ٹیلی فون، وائرلیس سیٹ نہ دینے کا انکشاف: حادثات کا خدشہ

دھند، حساس ریلوے پھاٹکوں پر تعینات عملے کو ٹیلی فون، وائرلیس سیٹ نہ دینے کا ...

  



ملتان(واثق رؤف سے)دھند اورخراب موسم کے باوجودٹرین انجن ڈرائیوروں کی طرف سے ریلوے پھاٹکوں اورحساس ریلوے مقامات پروصل کااستعمال اورریلوے انتظامیہ کی طرف سے ٹرین کی آمدسے آگاہی کے لئے ریلوے پھاٹکوں پرتعینات سٹاف کوٹیلی فون یاوائرلیس فون فراہم نہ کئے جانے کاانکشاف ہواہے۔جس کی وجہ سے ٹرین حادثات رونماہونے کے امکانات پیداہوگئے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ ہرسال موسم سرما میں نومبرتافروری (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

دھند اورخراب موسم کے باعث خوفناک ٹرین حادثات رونماہوتے ہیں اس کے باوجودریلوے انتظامیہ کی طرف سے اس موسم میں محفوظ ٹرین آپریشن کے لئے انگریزوں کی طرف سے بنائے گئے قواعدوضوابط پرعمل درآمدنہیں کیاجاتا رواں سال 9دسمبرکولاہورڈویژن کے ریلوے اسٹیشن نشترآباد اورشاہین آبادکے درمیان بجری سے بھراڈمپر جوریلوے لائن میں پھنس گیاتھاسے سرگودھاسے لاہورجانے والی سرگودھاایکسپریس سے ٹکراگئی تھی واقعہ میں ٹرین انجن کااسسٹنٹ ڈرائیورموقع پرہی جان بحق ہوگیاتھاجبکہ ڈرائیوربری طرح زخمی ہوگیاتھاریلوے ذرائع کے مطابق ماضی میں لودھراں کے قریب دھندکے باعث ہی سکول جانے والے6سال اور12سال کے10سے زائد بچے جوایک چنگ چی رکشہ میں سوارتھے ریلوے پھاٹک پرحویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگئے تھے۔اسی طرح میاں چنوں کے قریب ایک سکول وین کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس کی زد میں آگئی تھی جس میں دودرجن سے زائد سکول کے بچے اورٹیچرزجاں بحق ہوگئے تھے ریلوے ذرائع کے مطابق موسم سرمامیں کار،ویگن،ٹریکٹرٹرالیوں،آئل ٹینکرز،ٹرالرزسمیت دیگروہیکلزکے ٹرینوں کے زدمیں آنے کے درجنوں واقعات ہیں جس میں روڈوہیکل کوچلانے والے کی غفلت کے ساتھ ٹرین انجن ڈرائیوروں کی طرف سے وصل بورڈکونظراندازکرناوصل نہ بجانے سمیت ریلوے پھاٹکوں پرتعینات ریلوے اہلکاروں کوٹرین کی آمدسے آگاہی کے لئے فون سیٹ یاوائرلیس سیٹ کی عدم فراہمی جیسی غفلت بھی شامل ہے حادثات کے بعدریلوے کی طرف سے کی جانے والی انکوائریوں میں ٹرین ڈرائیوروں کی مضبوط یونین کے باعث انہیں توذمہ دارقرارنہیں دیاجاتاسارانزلہ ریلوے پھاٹکوں پرتعینات سٹاف یادیگرچھوٹے سٹاف پرڈال دیاجاتاہے اس صورت حال کے پیش نظرخراب موسم میں ٹرین کی آگاہی میں آنے والی مشکلات پرریلوے پھاٹکوں پرتعینات سٹاف نے انتظامیہ کوآگاہی فراہم کے لئے مہم شروع کردی ہے۔ ریلوے پھاٹک پرتعینات سٹاف کی طرف سے ریلوے انتظامیہ کوصورت حال کی سنگینی بارے آگاہ کرکے کہاگیاہے کہ دھندکے سیزن میں ٹرین ڈرائیوروں کوپابندکیاجائے کہ وہ ریلوے پھاٹک سے پہلے لگے ہوئے وصل بورڈ پرپہنچتے ہی وصل کااستعمال کریں تمام ریلوے پھاٹکوں پرموجوداہلکاروں کوٹرین کی آمدسے آگاہی حاصل کرنے کے لئے وائرلیس سیٹ یاپھرٹیلی فون مہیاکئے جائیں۔

ٹرین حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر