پی آئی سی واقعہ، حکومت جلد تربیت اورکردار سازی پروگرام شروع کرے گی، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

  پی آئی سی واقعہ، حکومت جلد تربیت اورکردار سازی پروگرام شروع کرے گی، ڈاکٹر ...

  



ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ دشمن ہماری قوم پر مختلف طریقوں سے حملہ آور ہو رہا ہے تازہ ترین طریقہ اپنے اعلیٰ کاروں کے ذریعہ سوشل (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

میڈیا پر آگ بھڑکا کر عدم برداشت کو فروغ دیکر مختلف طبقات اور اداروں کو لڑوانے کا معاملہ ہے وہ پی آئی سی لاہور واقعہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ وکلاء اور ڈاکٹر بہت سمجھدار، اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقات ہیں ان کو فوری اس سازش کی تہہ تک پہنچنا چاہیے معاملات کو اتحاد، محبت، اخوت، اور عفو درگزر سے ٹھیک کر نا چاہیے ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ اس خوفناک واقعہ نے قوم کو یہ بھی باور کرا دیا کہ صرف تعلیم نہیں تربیت بھی ضروری ہے حکومت اس ضرورت کو اچھی طرح سمجھتی ہے عنقریب حکومتی سطح پر تربیت اور کردار سازی کے پروگرام وسیع پیمانے پر شروع کیے جا رہے ہیں عوام کے ہر طبقے کو خاص طور پر اساتذہ اور والدین کو انکے پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اگر قوم نے اپنے اندر تربیت کی پیاس جگا لی تو حکومت تربیتی پروگرام اور سہولتوں کے دریا بہا دے گی انشاء اللہ چند سالوں میں پاکستانی ایک خشو خاشاک کا ہجوم نہیں بلکہ تربیت یافتہ نظم و ضبط کی پابند ایک احساس رکھنے والی مضبوط قوم بن جائے گی۔

شاہینہ نجیب کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر