کرپشن کیخلاف مہم تیز، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا حکومت کا ایجنڈا ر،ئیس محبوب احمد

        کرپشن کیخلاف مہم تیز، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا حکومت کا ایجنڈا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صادق آباد(تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار رئیس محبوب احمدنے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر میاں عثمان شیخ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ مافیاء ملک و قوم کے دشمن ہیں نوجوان بدعنوان(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

لوگوں کا محاسبہ کر کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں انسان کا جتنا بڑا ویژن ہوگا اتنی ہی کامیابی یقینی ہوگی حکومت بدعنوانی کرپشن کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا حکومت کا ایجنڈا ہے اس کے بغیر معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا کرپشن کے خلاف حکومت کا جہاد جاری رہے گا صحت انصاف کارڈ کے اجراء سے غربت کا خاتمہ اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات میسر آئیں گی عمران خان نے ملک کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر اور روشن مستقبل کی بات کی ہے ان ہاؤس تبدیلی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی حکومت ڈیجیٹل پاکستان کے تصور کو ایک حقیقت میں بدلنے جارہی ہے سٹوڈنٹس کی جدید دور کے علمی تقاضوں سے ہم آہنگی اور ترقی کی دوڑ میں شمولیت کے لئے کمپیوٹر کی تعلیم،انفارمیشن ٹیکنالوجی پر دسترس ناگزیر ہے ملکی سلامتی ترقی خوشحالی،وطن عزیز کی سربلندی کیلئے سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں راہداری منصوبہ ملکی ترقی کیلئے ناصرف اہم سنگ میل ثابت ہو رہاہے بلکہ غربت اور مہنگائی کا خاتمہ بھی یقینی نظر آرہاہے۔
رئیس محبوب احمد