ملک،حکومت کیخلاف سازش کرنیوالوں کو رسوائی کاسامنا کرنا پڑے گا، ڈاکٹر مینا جعفر لغاری
راجن پور،جام پور (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) ملک کے اندر ساز ش کرنے والوں کو ہر مقام پر رسوائی ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسوں کی بدولت ملک ترقی کے منازل (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
طے کر رہا ہے۔ لاہور ہسپتال میں وکلاء نے قانون کو ہاتھ میں لے کرکے بہت بڑا ظلم کیا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں کہیں تعلیم یافتہ طبقہ ایسا نہیں کر تا۔ یہ بات جنوبی پنجاب صویہ کے قیام کے لیے کمیٹی کی رکن وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر میناجعفرخان لغاری نے تحریک انصاف کے مقامی رہنماء وسابق وائس چیرمین مرزاگل نوا ز خان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو بے دری سے لوٹا ہے۔ ملک کی خوش حالی کے لیے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو کردار ادا کرنا چائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری کے فنڈز سے پانچ ارب روپے کے سٹی پیکج پر کام جاری ہے۔ کوٹلہ مغلاں میں دوبئی چوک سے کوٹلہ بودلہ تک دوبارہ روڈ بنایا جائے گا۔ حلقہ کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ مرزاگل نواز خان نے سابق رکن قومی اسمبلی کو حلقہ کی عوام کے مسائل سے اگاہ کیا۔ جن کو مکمل حل کرنے کاوعدہ کیا گیا۔
میناجعفر لغاری