بہترین خدمات، ڈائریکٹر تعلیمات ڈیرہ ڈویژن پروفیسر مظہرحسین گشکوری گولڈ میڈل ایوارڈ کیلئے منتخب

بہترین خدمات، ڈائریکٹر تعلیمات ڈیرہ ڈویژن پروفیسر مظہرحسین گشکوری گولڈ ...

  



ڈیرہ غازی خان،راجن پور (نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)بہترین خدمات اور اعلیٰ ترین کارکردگی پر ادارہ تحریک استحکام پاکستان کونسل پاکستان کی طرف سے ڈائریکٹر (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

تعلیمات ڈیرہ ڈویژن پروفیسر مظہر حسین گشکوری کو گولڈ میڈل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے چیئر مین تحریک استحکام پاکستان شیر بہادر خان چغتائی کے مراسلہ کے مطابق وطن عزیز پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے والی گوہر نایاب شخصیات کو آج ڈاکٹر مجید نظامی آڈیٹوریم متصل عجائب گھر شاہراہ قائد اعظم (مال روڈ)لاہور میں منعقد ہونیوالی ایک قومی سطح کی پر وقار تقریب میں قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ ز دئیے جائیں گے جس میں چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب، پروین سرور بیگم گورنر پنجاب، چوہدری پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی لاہور و دیگر نامور شخصیات کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے واضح رہے کہ پروفیسر مظہر حسین گشکوری ڈائریکٹر تعلیمات ڈیرہ ڈویژن کے علاوہ سیکرٹری بورڈ ڈیرہ، چیئر مین بورڈ ڈیرہ غازی خان کے چارج بھی سنبھال کر اپنی بہترین پیشہ وارانہ خدمات اور خداداد صلاحیتوں کی بدولت مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ انکے نام تجویز ہونے پر معززین علاقہ سجاد حسین خٹک، سجاد حسین سرکانی، پروفیسر ممتاز حسین شاہ، عزیز اللہ، صابر حسین، عمر سیال، افتخار الحسن، پروفیسر جمال الدین، جمیل الرحمن فاروقی و دیگر نے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے ہیں انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

منتخب

مزید : ملتان صفحہ آخر