طالب علم بہترین سوچ اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تعلیم وتربیت حاصل کریں، مخدوم عالم انور

طالب علم بہترین سوچ اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تعلیم وتربیت حاصل کریں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی حکو مت اپنے وعدے کی تکمیل کیلئے ہنر مند جوان پروگرام شروع کررہی ہے،ہنر مند جوان پروگرام سے بے روزگاری میں کمی آئے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویڈیو لنک سے جی سی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

ٹی محسن آباد ترنڈہ محمدپناہ میں منعقدہ ہنر مند جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی مخدوم سید احمد عالم انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے کردار ادا کریں گے۔انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی طرف سے ہسپتال میں کئے جانے والے حملے کی جتنی مذمت کریں کم ہے انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسلامی روایات پر عمل پیراہونے میں ہی اصل کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ رٹا سسٹم فرسودہ نظام تعلیم ہے، اپنی فکری سوچ اورصلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تعلیم وتربیت حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ تعلیم وتربیت حاصل کرنے کے بعد لاہور واقعے میں ملوث وکلاء کی طرح ہرگز نہ بننا۔ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا راحیل گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہنر مند جوان پروگرام پنجاب گورنمنٹ کا احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں انڈسٹری کی شدید قلت ہے لیکن ہم ہنر مندافرادی قوت سے ہر گھر کو انڈسٹری بنانے کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔پرنسپل ادارہ انجینئر خالد رشید بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند جوان پروگرام میں طلبہ کو داخلہ اور کتابیں مفت دی جائیں گی۔اس موقع پر ضلع بھر کے ٹیوٹا اداروں کے سربراہان کے علاوہ اسد عباس،سید امان اللہ شاہ،محمد عربی عباسی،ڈاکٹر عامر محمود،شعیب صمد،میاں عامر شفیق ودیگر نے شرکت کی۔دریں اثناء مخدوم سید احمد عالم انور پرنسپل جی سی ٹی انجینئر خالد رشید بھٹہ ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا راحیل گوہر کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہنر مند جوان پروگرا م کا افتتاح کیا ہے۔
عالم انور