ڈیرہ میں قومی پولیو مہم کا افتتاح، ورکرز کی بھرپور سکیورٹی کاحکم

                  ڈیرہ میں قومی پولیو مہم کا افتتاح، ورکرز کی بھرپور سکیورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان، راجن پور (ڈسڑکٹ بیورور پورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر): ڈیرہ غازیخان میں قومی پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیاہے۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے جھگیوں میں جاکر خانہ بدوش بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا قومی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 16 دسمبر سے ہو(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)


گا۔خانہ بدوش بچوں میں کھلونے اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔خانہ بدوش بستی میں نان فارمل سکول قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پولیو کیلئے قومی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ضلع میں موجود پانچ سال تک کے  ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر ملک کا مستقبل صحت مند بنانا ہے. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قومی پولیو مہم میں نئے جذبے کے ساتھ متحرک کردارادا کرنا ہوگا. قطرے  پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٹیمیں ایسے واقعات کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ 15پراطلاع دیں. پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ فوری ریسپانس کرتے ہوئے گرفتاریاں کرنے کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی کریں. انہوں نے کہاکہ پولیو مہم  میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی. پاکستان میں بڑھتے کیسز لمحہ فکریہ ہیں اور خدشہ ہے کہ پاکستان پر سفری پابندیاں لگ سکتی  ہیں. معذور بچے سے وائرس صحت مند کو متاثر کر سکتا ہے اس لیے ہر بچے کو پولیو سے محفوظ کرنا ہے   ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ مہم کی کامیابی کیلئے علماء، میڈیا اور سول سوسائٹی کے ہرفرد کا تعاون درکار ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور مانیٹرنگ کیلئے کڑا نظام متعارف کرایاگیا ہے. قاری جمال عبد الناصر نے کہا کہ پولیو مذہبی نہیں،طبی مسئلہ ہے۔بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے علماء کا ہرممکن تعاون حاصل رہے گا. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ 16دسمبر سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم میں پانچ سال تک کے چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 1622ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں. اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن اور دیگر موجود تھے.جبکہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے۔تمام مکاتب فکر کے لوگ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔16دسمبر 2019بروز سوموار سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 4لاکھ 30ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ٹرائی بارڈر ایریا،قبائی علاقہ اور کچہ کے علاقہ کو خاص طور پر فوکس کیا جائے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سردار صدیق امان اللہ خان دریشک،سردار محمد علی امان اللہ دریشک،چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر عبداللہ جلبانی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شعیب الرحمان وڈاکٹر جبران خلیل،ڈاکٹر مدثر،ڈاکٹر گلبدین،سردار کلیم خان دریشک،مولانا قاری محمود الحسن قاسمی،مولانا جلیل الرحمان صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے پولیو مہم کی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اس سلسلے میں پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔