سستا پٹرول تیار کرنیکی سکیم فائلوں میں ”دفن“مہنگائی طوفان سے ہرطبقہ متاثر

    سستا پٹرول تیار کرنیکی سکیم فائلوں میں ”دفن“مہنگائی طوفان سے ہرطبقہ ...

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)گنے کے فضلے سے سستا پیٹرول تیار کرنے کی سکیم فائلوں میں دب کررہے گئی ہے اس سکیم سے شوگرملز اور ٹیکسٹائل ملز میں پاور جنریشن کے یونٹس بھی لگائے جانے تھے جس سے ملک بھر میں جاری توانائی کے بحران پر 50 فیصد قابو پایاجاسکتا تھا ملک میں بجلی اور پیٹرول کے نرخوں کے بحرانوں پر قابو پاکر مہنگائی کے طوفان کوکنٹرول کیا جاسکتاتھا۔مگر یہ منصوبہ حکمرانوں کی عدم دلچسپی کا شکار ہو(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

گیا۔سابق صدرجنرل پرویزمشرف کے دور حکومت میں شوگر ملوں اور ٹیکسٹائل ملز مالکان کو فوری طور پر پاور جنریشن اور سستا پیٹرول تیار کرنے کاٹارگٹ دیا جس پر کافی حد تک کام بھی ہوا چند شوگرملز نے سستا پیٹرول بھی تیار کیا مگر صرف اپنی ضرورت تک محدود کردیا گیا اور کمرشل نہ کیا گیا مگر ان منصوبوں کو عام نہیں کیا گیا ہے حکومت نے بھی دلچسپی نہیں لی اور پیٹرولیم مصنوعات سے ٹیکسسز کی مد میں آمدنی سے نظام کوچلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے یہ مفید منصوبے مکمل نہیں کئے جاسکے۔

متاثر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...