مشرف غداری کیس، خصوصی عدالت کی کارروائی رکوانے کیلئے متفرق درخواست دائر

      مشرف غداری کیس، خصوصی عدالت کی کارروائی رکوانے کیلئے متفرق درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی کارروائی رکوانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔یہ درخواست پرویز مشرف نے اپنے وکلاء خواجہ طارق رحیم اور اظہرصدیق کی وساطت سے(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)


 دائر کی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا استغاثہ،خصوصی عدالت کی تشکیل اورپراسیکیوٹرزکا تقررغیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی،خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا۔اس سلسلے میں درخواست گزارکی بنیادی رٹ درخواست لاہورہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے،رٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکاجائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل کا ریکارڈ بھی طلب کیا جائے۔
مشرف غداری کیس